URDU TRANSLATION / اردو ترجمہ


میں 4 بجے جاگتا ہوں کیوں کہ 4 بجے کا الارم لگا  ہوتا ہے۔ میں وجو کرتا ہوں۔ میں آپ کو اپنا معمول واضح کروں گا، میں غسل خانے میں جاتا ہوں اور سب سے پہلے نہاتا ہوں

اس سے پہلے کہ آپ عبادت کرنے کے لیے خدا کے سامنے کھڑے ہوں، آپ کو اپنے آپ کو مناسب طریقے سے پاک کرنا ہوتا ہے۔

پیشاب کرنے کے بعد، آپ کو اپنے عضائے محسوسہ صاف کرنے پر خاص توجہ دینا ہوتی ہے، اور وضو شروع کرنے سے قبل ہاتھ صحیح طریقے سے دھونا ہوتے ہیں۔ 

ہم یہاں تک اپنے ہاتھ دھوتے ہیں اور پھر ہم پانی سے تین مرتبہ اپنا منہ دھوتے ہیں۔ آپ کو لازماً پہلے اپنے دانت صاف کرنا ہیں اور پھر اس کے بعد، پانی سے اپنا منہ تین مرتبہ دھونا ہے۔ اس کے بعد، آپ کو اپنا انک صاف کرنے کے لیے اسے تین مرتبہ دھونا ہوتا ہے۔ تو منہ دھونے کے بعد آپ تین مرتبہ پانی سے ناک دھوتے ہیں۔

ہم بازؤں کو کہنی سے کلائی تک دھوتے ہیں، یہاں تک، اور اس کے بعد ہم سر پر مسح کرتے ہیں، اس طرح۔

اور آخر پر ہم اپنے پاؤں دھوتے ہیں۔

میں ساڑھے چار بجے مسجد چلا جاتا نماز کے لیے جہاں میں قرآن پڑھنے کے لیے ایک گھنٹہ رکتا۔ میں تقریباً پونے چھ بجے واپس آتا اور واپس بستر پر چلا جاتا۔ 2 گھنٹوں بعد میں تقریباً 9 بجے جاگتا، میرا خیال ہے کہ 9 بج کر 20 منٹ پر دوبارہ کیوں کہ میرے چھوٹے بھائی نے مجھے فون کر کے بتایا کہ کسی نے کوئی آرڈر دیا ہے۔ انہیں 1 بجے 600 روٹیوں کی ضرورت تھی۔ 

میرا نام مسٹر صفدر حسین ہے۔ 

میں ریڈ چیلی کا مالک ہوں اور میں یہاں نارتھ مور روڈ پر گذشتہ چند برسوں سے کاروبار کر رہا ہوں۔ ہمارا کاروبار معروف ہے، ذیادہ لوگوں کو ہمارے نان اور روٹیاں پسند ہیں۔ ہم برگر، پیزا اور سالن بناتے ہیں۔ میری پسندیدہ چیز پیری پیری چکن اور پیری پیری گرل برگر ہیں۔