URDU TRANSLATION / اردو ترجمہ

میں سڑک کے ساتھ ہی کمیونٹی میں رہتا ہوں، در اصل میں اس سینٹر میں بطور ڈومیسٹک اسسٹنٹ کام کرتا ہوں جہاں ابھی ہم ہیں۔ میں ابھی یہاں ہوں کیوں کہ لانڈری بند ہو گئی ہے۔ لیکن میری خوش قسمتی کہ جو لوگ کمیونٹی سنٹر چلاتے ہیں انہوں نے افتتاح دیکھا۔ انہوں نے مجھے اس کی پیشکش کی اور میں بہت خوش ہوں کہ انہوں نے ایسا کیا۔

لانڈری میں کام شروع کرنے سے پہلے میں بہت ذیادہ دباؤ کا شکار تھا۔ قصہ مختصر، میری بیٹی نے مجھے کتا لا کر دیا اور کہا، ‘آپ کو باہر جانا ہے ۔ آپ کو اب باہر جانا ہے۔’ اور یہ چلنے کا پہلا دن تھا، میں لانڈری کے پاس سے گزرا، لانڈری میں اسسٹنٹ کا اشتہار دیکھا، میں اس کے لیے گیا اور میں نے وہاں تقریباً 8 سال کام کیا۔ یہ میری بچت کا کام تھا اس کے بغیر مجھے نہیں معلوم کہ میں کیا کرتا۔ 

مجھے اپنا بالکل پہلا دن یاد ہے، وہاں سوسن تھی، ، ہم نے دن میں اکٹھے کام کیا اور وہاں ایک اور لڑکی ثریا بھی تھی۔ اب بھی وہ وہاں ہے تو اسے رسیوں کا پتا ہے اور ہمارے ساتھ ایک تربیت ساز بھی ہے۔ 

میں جھوٹ نہیں بولوں گا۔ میں بہت کشمکش  میں مبتلا تھا۔ ہم نے بہت مصروف دن کا انتخاب کیا کیوں کہ ہم نے 10:00سے 10:15پر کام شروع کیا وہاں کوئی کپڑے دھونے کی مشین فارغ نہیں تھی۔ وہ سب زیر استعمال تھیں۔

جیسا آپ داخل ہوتے ہیں، ہمارے دائیں جانب چھوٹی مشینیں ہیں۔ یہ آٹھ تھیں۔ ان پر ایک دھلائی کے 3.20 پاؤنڈ تھے۔ پھر ان کے بعد سامنے دو درمیانی مشینیں تھیں جن کے 4 پاؤنڈتھے۔ شاید وہ دوہری رضائی لیتی ہوں۔

میرے کتے کا نام بیلے ہے۔ میں اسے نٹس فورڈ ویل میں لے جاتا جو ہمارے پیچھے ہی تھا، لیکن اس پر ایک بیل نے بہت برا حملہ کیا جو کہ دو آدمیوں کے ساتھ تھا۔ انہوں نے ایسا ہونے دیا۔ انہوں نے دراصل اسے حملے کے لیے کھلا چھوڑ دیا۔ تو میں اس کے بعد کبھی بھی وہاں نہیں گیا۔ اسے سٹاکپورٹ سڑک پسند ہے، وہ وہاں دکانوں کے ساتھ سے جاتا ہے اسے یہ پسند ہے بجائے کھیتوں کے جہاں کچھ بھی نہیں ہو رہا ہوتا۔

جب میں صفائی کر رہا ہوں تو ہمیشہ میں نے ہیڈ فون لگائے ہوتے ہیں۔ مجھے موسیقی بہت پسند ہے۔ میں موسیقی کے بنا نہیں رہ سکتا۔ میں سونے جاؤں تو بھی ریڈیو سن رہا ہوتا ہوں یا اگر میں کام پر ہوں تو ۔۔۔۔ کئی اک دفعہ مجھے کہا گیا کہ کیا میں ایک ہیڈفون کام سے نکال سکتا ہوں کیوں کہ دروازے پر کچھ دینے والے آئے ہیں اور وہ میری توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ یہ تب تھا جب میں نے پہلی مرتبہ کام شروع کیا اور مجھے معلوم نہیں تھا۔ 

میرے سنے جانے والی بہت سی موسیقی مجھے میرے بھائی سے ملی۔ وہ دو سال پہلے فوت ہو گیا۔ وہی مجھے موسیقی میں لے کر آیا۔ جب میری والدہ فوت ہوئیں، میری عمر صرف 12 سال تھی۔ میرا بڑا بھائی ہمارے ساتھ رہتا تھا تو اس لیے اس نے مجھے اپنی نگہداشت میں لے لیا۔ اور یقین کریں یا نا لیکن میں ساڑھے بارہ سال کی عمر میں میں بڑا سخت ٹرینوں کا دھیان رکھنے والا تھا۔ 

اس کے پاس موٹر سائیکل تھا اور ہر ہفتے ہمیں نہیں معلوم ہوتا تھا کہ ہم کہاں کہاں جائیں گے۔ اور ہر ہفتے موقع ہوتا تھا کہ میں گندا ہو جاؤں۔

اگر میں ڈیزرٹ آئی لینڈ ڈسکس میں ہوتا، تو میں ایک بہت پرانی دھن والی ایو ماریا کی ڈسک ساتھ لے جانا پسند کرتا۔ 

شاید 5 سال کی عمر میں میں نے اسے پہلی مرتبہ سنا۔ میری والدہ کمرہ صاف کر رہی تھیں، وہ وہاں پالش اور ڈسٹر کی بو تھی۔ اور مجھے یہ گانا سننا یاد ہے یہ سوچتے ہوئے کہ اس خاتون کی کتنی شاندار آواز ہے۔