URDU TRANSLATION / اردو ترجمہ

Rafia

میں دا پیپل آف منصوبے پر کام کi ہا ہوں۔ اس منصوبے میں میرا کردار بیک وقت اردو اور انگریزی تراجم میں سہولت مہیا کرنا ہے۔ تو، اس طرح، میں درمیان میں ہوں۔۔ درمیانی شخص، یا درمیانی خاتون، آپ کہہ سکتے ہیں۔ 

میں عموماً اپنی مادری زبان پنجابی میں اور اپنی قومی زبان اردو میں خواب دیکھتا ہوں۔ اپنے خوابوں میں، میں اپنے افراد خانہ اور دوستوں کو ملتا ہوں، اپنی بچپن کی یادیں تازہ کرتا ہوںاور ان جگہوں کو دیکھتا ہوں، تو جب بھی میں خواب دیکھوں یہ میری مادری زبان اردو میں ہوتا ہے۔ 

گذشتہ رات میں نے اپنے اور اپنے بیٹے کے متعلق خواب دیکھا۔ مجھے صحیح معلوم نہیں کہ یہ کس کے متعلق تھا۔ لیکن یہ میرے بچے کے ساتھ تھا۔

بطور واحد والدین فرائض مشکل ہوتے ہیں کیوں کہ اگر میں بیمار ہو جاؤں یا وہ بیمار ہو جائے یا ہم دونوں کی طبعیت ہی ناساز ہو تو مجھے نہیں معلوم کہ ایسے حالات میں کیا کرنا ہے۔ مجھے اس کی دیکھ بھال کرنا ہوتی ہے، خریداری کرنا ہوتی ہے اور کام پر بھی جانا ہوتا ہے۔ مجھے ہر کام کرنا ہوتے اور یہ واقعی مشکل ہوتا ہے بطور واحد والدین کیوں کہ ان حالات میں اس کی اور میری دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ اس لیے یہ وقت بہت درد ناک ہوتا ہے اور آپ بہت مایوسی محسوس کرتے ہیں۔ 

میں ایک ایسے خاندان سے ہوں جو بہت روایتی ہے، میرے دادا گاؤں کے سرپنچ تھے۔ 

اپنے پورے بچپن کے دوران، میں دن رات لوگوں کو اپنے دادا کے پاس آتے دیکھتا۔ وہ 24/7 آتے۔ سرکاری افسران آتے، صحت کی ٹیمیں، پولیس والے، ہر کوئی۔

جب ہم شہر گئے، میں نے یہی چیز اپنی والدہ کے ساتھ دیکھی۔ ہر کسی کو ہمارے گھر میں خوش آمدید کہا جاتا، وہ بہت ہی خاطر تواضع کرنے والی خاتون تھیں۔ یہ چیز میری نانی سے میری والدہ میں منتقل ہوئی اور اور پھر مجھ میں آئی۔ 

میں All FM، نائنٹی سکس پوائنٹ نائن میں کام کرتا ہوں۔ یہ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن ہے۔ وہاں مختلف معاشروں سے تعلق رکھنے والے مختلف لوگ ہیں۔ وہ اپنی اپنی زبان میں اپنا شو کرتے ہیں، میں اردو میں کرتا ہوں۔ تو میں عموماً ان مسائل کو دیکھتا ہوں جو خواتین کی زندگیوں میں ہوتے ہیں جیسا کہ گھریلو تشدد، جبری شادی، میں اس بات پر توجہ رکھتا ہوں کہ وہ کس طرح اپنی زندگی میں جدو جہد کرتی ہیں اور انہیں ہماری طرح کے پدر سری والے معاشرے میں رہنے کے لیے کس قسم کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔


Ash
میں ایک کاروباری شخص ہوں، اور میں ہر قسم کا کام کرتا ہوں، کوئی ایک خاص چیز نہیں جو میں کرتا ہوں۔ ویب ہوسٹنگ۔ سافٹ وئیر ہاؤس۔ فرنیچر۔ ٹرانسپورٹ۔ بٹ اینٹ بابز اور سب کچھ۔

میں نے یہ اپنے بھائی سے سیکھا۔ جب سے ہم یہاں ہیں، ہمارا خاندان کاروبار سے منسلک ہے تو ہم نے اس سے سیکھا۔

میرا اصل میں کوئی نوکری والا کردار نہیں۔ میں نگرانی کرتا ہوں۔ یہ میرا اصل کام ہے۔

مجھے چیزوں کے فعال رخ کا نہیں معلوم، میں حتیٰ کہ آپ کو یہ بھی نہیں بتا سکتا کہ کونسی لکڑی استعمال ہوئی۔ میں صرف یہ کہوں گا کہ وہ بناتے ہیں اور میں بیچتا ہوں۔ تو میں آپ کو کار بیچوں گا، میں آپ کو پلنگ بیچوں گا۔ اگر آپ کو کچھ بیچنے والا بننا ہے تو اس پر قائم رہنا ہو گا۔سادہ سی بات ہے۔

کیا آپ کو نرم گدا چاہیے؟ کیا آپ کو سخت گدا چاہیے؟ کیا آپ کو ہیڈبورٖڈ چاہیے؟ کیا آپ کو پر چاہئیں؟ کیا آپ کو ٹانگیں چاہئیں؟ کیا آپ کو یہ چاہیے؟َ کیا آپ کو کروم چاہیے؟ ہمارا آپ کو پلنگ دینے سے قبل کچھ معیار ہے جو ہم پوچھتے ہیں۔ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کس پر سونا چاہتے ہیں۔ آپ کو معلوم ہے آپ  نے اس پر سونا ہے۔ آپ اپنی آدھی زندگی اس پر گزاریں گے۔ تو یہ آپ کا پلنگ ہے۔

میں سبکدوشی کے بعد اصل میں کارک جانا چاہتا ہوں۔ آئرلینڈ، یہ جنوبی آئر لینڈ میں ہے، کیا نہیں ہے؟ یہ خوبصورت ہے۔ ہاں، سبزہ ہے، بہت اچھا ہے۔ یہ کھلی جگہ ہے۔ یہ۔۔۔یہ ہاں، یہ خوبصورت ہے۔ 

تو ہاں، شاید ایک چھوٹا فارم، یا کچھ، صرف وقت گزاری کے لیے۔